119

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا

PAKISTAN  

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا، اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیاجائےگا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 11 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ کابینہ اجلاس دوپہر بارہ بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا ،اجلاس میں بعض وزراء کو کابینہ ڈویژن سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ کابینہ  ملکی سیاسی، معاشی و سلامتی کے امور پر غور کرے گی جبکہ جبکہ وفاقی کابینہ اپوزیشن کے خلاف سیاسی محاز تیز کرنے پر بھی مشاورت کرے گی۔اجلاس میں وفاقی کابینہ نوازشریف کووطن واپس لانے کے لئے حتمی مشاورت کرے گی جبکہ حکومتی لیگل ٹیم کابینہ کو نوازشریف کی واپسی کے لئے آپشنز پر بریفنگ دے گی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کابینہ کو دورہ چین پر اعتماد میں لیں گے۔وفاقی کابینہ امارات اسرائیل معاہدے کے نتائج اور اثرات کا جائزہ لے گی، مالیاتی پالیسی بورڈز میں معروف اکانومسٹس کی نامزدگیوں کی منظوری دی دے گی۔  کابینہ کی منظوری کے بغیر سرکاری تقرریوں کا معاملہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں   بلوچستان میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ایف سی کی خدمات لینے کی منظوری دی جائے گی۔  کابینہ ذیلی کمیٹی برائے ڈسپوزل آف لیجسلیٹو کیسز کے 12 اور 19 اگست کے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے ڈسپوزل آف لیجسلیٹو کیسز کے 20 اگست کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 12 اگست کے فیصلوں کی بھی  توثیق کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں