122

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد ( الشامی نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ، اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی و سلامتی کی صورتحال کے علاوہ کراچی میں بارش سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم کراچی میں نالوں کی صفائی، پانی کی فراہمی، نکاس پیکج پر بات کریں گے، جبکہ کابینہ کو ملک بھر میں سیلابی صورتحال اور نقصانات پر بریفنگ دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق وفاقی کابینہ کو مارگلہ روڈ پرتجاوزات کے خلاف آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔

کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، ملتان میں بلند عمارتوں کی تعمیر پر بات ہوگی، جبکہ ملک کے بڑے ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کے وقت کا تعین کیا جائے گا۔

اجلاس کے ایجنڈا میں وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر سرکاری تقرریوں پر کابینہ میں رپورٹ پیش ہوگی، جج بینکنگ کورٹ 3 کراچی محمد سعد قریشی کی ڈیپوٹیشن مدت بڑھانےکی منظوری دی جائے گی۔

اس کے علاوہ پاکستان پیٹرولیم بورڈ کے انتخاب کیلئے ڈائریکٹرز کی نامزدگیوں کی منظوری دی جائے گی، نیبپرا کی سالانہ رپورٹ 2018 ء اور 2019ء کابینہ میں پیش کی جائے گی۔

اجلاس کے ایجنڈا کے مطابق وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 21 اگست کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، کابینہ کمیٹی نجکاری کے 21 اگست کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی، کابینہ کمیٹی صنعتی اصلاحات کے 27 جولائی، 13 اگست کے فیصلوں کی توثیق ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں