54

وائس ایڈمرل ایم امجد خان نیازی کو نیا نیول چیف بنانے کا فیصلہ

راولپنڈی : (الشامی نیوز) وائس ایڈمرل ایم امجد خان نیازی کو نیا نیول چیف بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ وہ 6 اکتوبر کو نیول چیف کاعہدہ سنبھالیں گے۔\
تفصیلات کے مطابق کے مطابق ایڈمرل محمد امجد خان نیازی ظفرمحمود عباسی کی جگہ نیول چیف کاعہدہ سنبھالیں گے۔ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاکستان نیول اکیڈمی سےاعزازی تلوار حاصل کی۔اس قبل نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیول چیف نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو گارڈآف آنر پیش کیا گیا۔آرمی چیف نے نیول چیف کی قوم کیلئےقابل قدر خدمات کو سراہا۔واضح رہے کہ وائس ایڈ مرل محمد امجد خان نیازی نے 1985 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کرکے اپنی سروس کا آغاز کیا۔ وہ آرمی کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور بیجنگ یونیورسٹی چائنہ کے گریجویٹ ہیں۔گزشتہ سال پاکستان بحریہ کے چار رئیر ایڈمرلز کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی تھی، جن میں محمد امجد خان نیازی بھی شامل تھے۔دیگر ترقی پانے والے والوں میں وائس ایڈمرل اطہر مختار، وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی اور وائس ایڈمرل آصف خالق شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں