125

نیب نے دو سال کے دوران قومی خزانے میں 363.918 ارب روپے جمع کرائے نیب ترجمان

 

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے دو سال کے دوران 363.918 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔

الشامی نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو نے یہ بات اپنی دو سالہ کارکردگی پر مبنی جاری کردہ رپورٹ میں کہی ہے۔

دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے ترجمان نیب نے مؤقف اپنایا ہے کہ بلا امتیازاحتساب کویقینی بنانے کے لیےکوششیں کیں اور دو سال کے دوران کئی برسوں سے زیر التوا مقدمات کو بھی نمٹایا گیا۔

الشامی نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ نیب کوملک سے بدعنوانی ختم کرنے کا اختیاردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مؤثراور فعال اقدامات کررہا ہے۔

ترجمان کے مطابق چیئرمین نیب کی قیادت میں اصلاحات کے ذریعے نیب کو فعال ادارہ بنایا گیا ہے اور دو سال میں نیب کی کارکردگی اوراستعداد کارمیں بہتری لائی گئی ہے۔

الشامی نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ کارکردگی کو بہتربنانے کے لیے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوشن کا نظام وضع کیا گیا۔

اعداد و شمار کے حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران 75 ہزار 268 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 2417 شکایات پرکارروائی کی منظوری دی گئی اور2036 کارروائیاں مکمل کی گئیں۔

ترجمان نیب کے مطابق گزشتہ دو سال میں 1240 انکوائریزکی منظوری دی گئی اوران میں سے 1220 مکمل کی گئیں۔

الشامی نیوز نے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ 432 انویسٹی گیشنزکی منظوری دی گئی اور 415 کومکمل کیا گیا جب کہ 332 بدعنوانی کے ریفرنسز دائر کیے گئے جن میں سے 270 کا فیصلہ ہوا۔

نیب ترجمان کے مطابق گزشتہ دو سال کے دوران بلاواسطہ 28.108 ارب روپے اوربلواسطہ 335.810 ارب روپے وصول کیے گئے ہیں۔

الشامی نیوز کے مطابق ترجمان نے واضح کیا ہے کہ نیب یواین سی اے سی کے تحت اقوام متحدہ کا فوکل ادارہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں