74

نبی پاکؐ کی ذات اقداس نہ صرف ہمارے لیے رول ماڈل ہے بلکہ دنیا کے لیے مثال ہے۔آپکے اسوء حسنہ کو دنیا کے سامنے لائیں گے ، فردوس عاشق عوان

لاہور (الشامی نیوز) شان مصطفی ہفتہ میں تمام مذاہب اور طبقات کو اسکا حصہ بنایا جائے گا۔نبی پاکؐ کی ذات اقداس نہ صرف ہمارے لیے رول ماڈل ہے بلکہ دنیا کے لیے مثال ہے۔آپکے اسوء حسنہ کو دنیا کے سامنے لائیں گے

معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے وزیراعلی کی سربراہی میں ہفتہ شان مصطفیؐ بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔پیر کو کابینہ اجلاس میں تمام محکموں کو ہدایت جاری کریں گے تحصیل ڈویژن اور صوبہ بھر میں شان مصطفیؐ بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ  رحمت العالمین کی وجہ سے یہ شان مصطفی ہفتہ میں تمام مذاہب اور طبقات کو اسکا حصہ بنایا جائے گا۔نبی پاکؐ کی زات اقداس نہ صرف ہمارے لیے رول ماڈل ہے بلکہ دنیا کے لیے مثال ہے۔آپکے اسوء حسنہ کو دنیا کے سامنے لائیں گے۔فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ نے جو منصوبے شروع کیے وہ شو بازی خودنمائی اور کک بیکس کے لیے تھے۔اورنج لائن منصوبے پر جتنے پیسے خرچ ہوئے اس سے صوبے میں بہت ہسپتال بن سکتے تھے جس میں وہ اپنا علاج کروا سکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ کریڈٹ ہمیں ملتا ہے کہ سابقہ حکومت کے منصوبے کو ہم نے مکمل کیا یہ ثابت کیا یہ عوام کے پیسے ہیں۔ہم عوام کے مسائل کی تصیح کر رہے ہیں جو کوتاہیاں ہو رہی ہیں اسکو درست کر رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز نہ تین میں نہ تیرہ میں کیلبری کوئین سرٹیفائیڈ جھوٹی ہے اورانکا بیانیہ قومی اداروں کو متنازعہ بنانے کا ہے ۔ مریم کے بیانات پاکستان کو عدم استحکام کی طرف لانا چاہتے ہیں۔ عوام انکو مسترد کر چکی ہے۔فیس سوینگ کے لیے مریم کہ رہی ہے میں بات کرنے کے لیے تیار ہوں، انکے بیانات سے پتہ چل رہا لے یہ مایوس ہو چکے ہیں۔مریم  والد کو واپس لائیں اور عدالتوں میں پیش کریں ۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پینتیس سال آپ نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا منشی بھی باہر ہے میاں مفرور بھی باہر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ادروں کا بااختیار بنانے کا عزم ہے،مریم بری نہیں ہوئی ہے وہ ضمانت پر ہیں۔اداروں نے دیکھنا ہے قانون کا اطلاق کیسے کرنا ہے،سب کے لیے یکساں قانون تحریک انصاف کا منشور ہے۔وزیراعظم کے کہنے پر آرمی چیف نے بلاول کو فون کیا تھا، فوج نے انکوائری مکمل کر کے ایکشن لیا ہے ابدیکھنا ہے سندھ پولیس مزار قائد کی بے حرمتی پر کیا ایکشن لیتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں