77

ملک کوعدم استحکام کا شکارکرنیکی کوششوں کا سختی سےجواب دیا جائیگا:آرمی چیف

راولپنڈی: (الشامی نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنیکی کوششوں کا سختی سے جواب دیا جائیگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات اپنے زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں بلوچستان، قبائلی اضلاع اور ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر پر غور جبکہ قومی اور علاقائی سلامتی کے ساتھ ساتھ جیوسٹرٹیجک صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکا نے ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی غور کیا۔


DG ISPR@OfficialDGISPR·Oct 20, 2020CCC presided by #COAS held @ GHQ. Geo strat, regional & national security environment discussed. Forum undertook comprehensive review of recent surge in terrorist incidents in country particularly in Tribal Distts & Bln. Paying glowing tribute 2 all civil & military Shuhada (1/2)

DG ISPR@OfficialDGISPR…for their ultimate sacrifice, forum concluded that geographical/ideological frontiers of the country will be defended at all costs.“We have paid a very heavy price to achieve this peace & stability & any attempt to destabilise the country will be responded firmly”, COAS. (2/2)8:23 PM · Oct 20, 20202.2K690 people are Tweeting about this

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے ملک میں امن واستحکام کے لیے بڑی بھاری قیمت ادا کی ہے۔ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوششوں کا سختی سے جواب دیا جائے گا۔

اجلاس میں سول اور عسکری شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ ملک کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کا ہر حال میں دفاع کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں