135

ملک لوٹنے والے واجب القتل ہیں: غلام سرور خان

ٹیکسلا:(الشامی نیوز) وفاقی وزیربرائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ملک لوٹنے والے واجب القتل ہیں، اتنا ظلم ہلاکو خان اور چنگیز خان نے نہیں کیا جتنا دو جماعتوں نے 35 سالوں میں ملک کے ساتھ کیا۔
ٹیکسلا میں قائم لیبر کمپلیکس کے 504 فلیٹس کے ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہملک میں مافیا کام کررہی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی ہوئی ہے۔ جعلی ڈگری والے ملازمین کو فارغ کرچکے ہیں جس میں 28 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کرکے نکال چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 35 سال سے ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، اتنا ظلم ہلاکو خان اور چنگیز خان نے نہیں کیا جتنا دو جماعتوں نے ملک کے ساتھ کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے دو سال انتہائی مشکل سے گزارے ہیں، سابقہ حکومت جاتے ہوئے ملک کو دیوالیہ کرگئی، قوم کے لیے آج بھی چور ڈاکو ہیرو اور ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں، سب کا احتساب ہونا چاہیے ملک میں مافیا کام کررہی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی آئی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مہنگائی، چینی اور گندم کے بحران میں کاروباری مافیا کا اہم کردار ہے، سندھ میں چینی کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندازوی کی جاتی ہے۔غلام سرور خان نے بتایا کہ 760 جعلی ڈگری والے ملازمین کو فارغ کرچکے ہیں جس میں 28 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کرکے نکال چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں