72

مختلف ممالک کے سفیر اور عالمی تنظیموں کے نمائندے آج ایل او سی کا دورہ کریں گے

مختلف ممالک کے سفیر اور عالمی تنظیموں کے نمائندے آج ایل او سی کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: (الشامی نیوز)مختلف ممالک کے سفیر اور عالمی تنظیموں کے نمائندے آج ایل او سی کا دورہ کریں گے اور وفد بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ مختلف ممالک کے سفیر اور عالمی تنظیموں کے نمائندے آج ایل او سی کا دورہ کریں گے،ایل او سی جانے والے سفارتکاروں میں آزربائجان، بوسنیا،ہرزگووینیا،سعودی عرب ،جنوبی افریقہ اور فلسطین کے ‏سفیر شامل ہیں جبکہ برطانوی ،اٹلی،پولینڈ، ازبکستان اور جرمنی کے سفیر بھی وفد میں شامل ہیں۔حکام نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر وفد کو بارڈرز خاص طور پر ایل او سی کی صورتحال پر ‏بریفنگ دیں گے جبکہ وفد بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے گا اور وفد کے ارکان بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کے متاثرین سے بھی ملیں گے۔

حکام نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ اور سفارتکاروں کے ایل او ‏سی کے دوروں کو خوش آمدید کہا اور پاکستان نے سفارتکاروں اور مبصر کروپ کو حالات کے مشاہدہ کے لیے مقامی آبادی ‏تک رسائی دی ہے جبکہ بھارت میں غیر ملکی سفیروں کے ایل او سی کے دورے پر پابندی عائد ہے اور بھارت کی جانب سے ملٹری آبزور گروپ اور سفارتکاروں کو ہمیشہ ایل او سی کے ‏دورہ سے انکار کیا گیا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں