133

لا الہ الااللہ کی بنیاد حضرت حسینؓ ہیں: مشعال ملک

PAKISTAN  

اسلام آباد:حریت لیڈر یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ حقیقت تو یہ ہے کہ لا الہ الااللہ کی بنیاد حسین ہیں۔
دس محرم الحرام کے موقع پر حریت لیڈر یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کی یاد میں چند اشعار بھی پڑھے۔شاہ بھی حسین، بادشاہ بھی حسیندین بھی حسین، دین کو بنا دینے والے بھی حسینسر دے دیا لیکن اپنا ہاتھ یزید کے ہاتھ میں نہ دیاان کا مزید کہنا تھا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ لا الہ الااللہ کی بنیاد حسین ہیں،امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے اسلام کی روح بچ گئی،اسلام امر ہو گیا، اور یہی انکا سبق تھا کہ حق اور باطل کی جنگ میں کھڑے ہوجانا، کیونکہ اللہ ہی سب سے بڑا ہے،اللہ ہی انصاف دینے والا ہے اور کے ڈرو ، کشمیری قوم کا یہی رول ماڈل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ   ذرا آج کے دور کا کربلا دیکھنا چاہتے تو نظارہ کریں ستر سال کی کشمیری جدوجہد کا، ہندوستان کی یزیدی فورسز کا،ایک بھوکی پیاسی ، نہتی قوم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ابھی بھی کر رہے ہیں،اپنے خون سے اس تحریک کو، آزادی اور حق خودارادیت کو لکھ رہے ہیں،سوال یہ نہیں کہ کون مسلمان ہے کون شیعہ ہے ،کون سنی ہے، کون کرسچن ہے ، کون ہندو ہے اور کون بدھست،سوال یہ ہے کہ کون حق پر ہے اور کون سچ پر، کون حسینی ہے اور کون یزیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں