98

سپریم کورٹ کی دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کی توثیق

اسلام آباد (الشامی نیوز) سپریم کورٹ نے دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی یا ثالثی کونسل سے اجازت کی توثیق کر دی۔

سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے خلاف محمد جمیل کی اپیل پر حکم جاری کردیا، درخواست گزار نے اہلیہ کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی تھی۔

درخواست گزار محمد جمیل نے حق مہر کی فوری ادائیگی کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی، جو سپریم کورٹ نے خارج کردی۔

سپریم کورٹ نے حق مہر کی فوری ادائیگی کے لیے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا اور محمد جمیل کو حق مہر فوری طور پر ادا کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی یا ثالثی کونسل کی اجازت لازمی ہے، بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو حق مہر فوری ادا کرنا ہوگا۔

سپریم کورٹ نے حکم میں مزید کہا کہ دوسری شادی کے لیے اجازت کا قانون معاشرے کو بہتر انداز سے چلانے کے لیے ہے۔

عدالت عظمیٰ نے حکم میں یہ بھی کہا کہ دوسری شادی کے لیے اجازت کے قانون کی خلاف ورزی سے کئی مسائل جنم لیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں