72

ریلوے کا موسم سرما کے نئے ٹائم ٹیبل کا اعلان، 16 ٹرینوں کو پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ ، ترجمان پاکستان ریلوے

لاہور ( الشامی نیوز) پاکستان ریلوے نے موسم سرما کے نئے ٹائم ٹیبل کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ملک بھر میں ٹرینوں کا نیا ٹائم ٹیبل 15 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔

ترجمان کے مطابق کورونا وائرس سے پہلے ختم کیے جانے والے تمام اسٹاپ بحال کردیے گئے ہیں۔

ترجمان ریلوے کے مطابق 5 ٹرینوں کو چکلالہ ریلوے اسٹیشن پر نئے اسٹاپ دیے گئے ہیں، جن میں سر سیّد ایکسپریس، راول، ہزارہ، جعفر اور سبک رفتار شامل ہیں۔

محکمہ ریلوے نے نئے ٹائم ٹیبل کے تحت لاہور اسٹیشن پر خیبر میل اور گرین لائن کا اسٹاپ 5 منٹ بڑھا دیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق میانوالی ایکسپریس لاہور، سرگودھا، خوشاب، کُندیاں اور ماڑی انڈس کے درمیان بحال کردی گئی ہے

پاکستان ریلوے نے 15 اکتوبر سے پرانا ٹائم ٹیبل اور ٹرینوں کے تمام پرانے سٹاپ بحال کرنےکا فیصلہ کیاہے۔ پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جانے والی ٹرینوں پر تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ان ٹرینوں کے کرایوں میں پانچ فیصد تک اضافے کی گنجائش دی جاتی ہے اگر کوئی پارٹی اس سے زیادہ چارج کرے گی تو اگلے 24 گھنٹوں میں اُن سے ٹرین واپس ا۔ فریٹ سیکٹر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فریٹ سیکٹر میں پچھلے مہینے ہمیں 998 ملین اور اس مہینے 1418 ملین آمدن ہوئی ہے۔ پانچ فریٹ ٹرینیں پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دینے کا فیصلہ بہت سود مند رہا ہے۔ اخراجات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم اپنے اخراجات کو کم کرتے ہوئے آئل سے بھی ایک ارب روپے کی بچت کریں گے اس لیے میں نے ریلوے افسران کو ہدایت کی ہے آئندہ جو بھی ٹرین پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دی جائے وہ آئل کے ساتھ دی جائے یعنی آئل کا خرچہ بھی پارٹی برداشت کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسافروں کی مزید 16 ٹرینیں پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیاہے پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دی جانے والی ٹرینوں میں

سرسید ، ہزارہ ، نارووال، مہران ، شالیمار ، بدر اور موہنجوداڑو ا کے نام شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں