67

جہانیاں میں 9 سالہ بچی کے ساتھ رشتے دار کی زیادتی

جہانیاں:(الشامی نیوز ) صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں 9 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

الشامی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جہانیاں کے نواحی علاقے میں 9 سالہ کمسن بچی کے ساتھ 25 سالہ نوجوان نے زیادتی کی، بچی کی چیخ و پکاراور اہل محلہ کے جمع ہونے پر ملزم فرار ہوگیا۔

متاثرہ بچی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا بعدازاں میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

جہانیاں۔نواحی علاقے تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی حدود میں چک نمبر چک نمبر 127 دس آر میں 9 سالہ آنیدہ کو 25 سالہ ملزم مجاہد نے گھر میں زیادتی کا نشانہ بنایا ملزم 25 سالہ مجاہد 9 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہو گئی، ملزم مجاہد جلال پور پیر والا کا رہائشی اور متاثرہ بچی کا رشتہ دار ہے ، پولیس تھانہ ٹھٹہ صادق آباد نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی بے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں