131

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام، پشاور میں مزید 14 ملازمین پر مقدمات درج

پشاور (الشامی نیوز) بے نظیر انکم سپورٹ میں غبن کرنے والے مزید 14 سرکاری ملازمین کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملازمین سے 96 لاکھ روپے کی رقم ریکور کرلی گئی ہے، ملازمین کا تعلق صحت، تعلیم اور دیگر محکموں سے ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق مجموعی طور پر اب تک 24 سرکاری ملازمین کے خلاف مقدمات درج کرکے 2 کروڑ 36 لاکھ روپے کی رقم ریکور کی جاچکی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں