113

بھارتی چینل دکھانے پر پیمرا کی کیبل آپریٹروں کے خلاف کارروائی، آلات قبضے میں لے لیے

لاہور (الشامی نیوز) بھارتی چینل دکھانے پر پیمرا ریجنل آفس لاہور کی ٹیموں نے مختلف کیبل آپریٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آلات قبضے میں لے لیے۔ریجنل جی ایم پیمرا لاہور نے کہا کہ غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ کارروائیاں پاکستان سٹیزن پورٹل اور ریجنل آفس لاہور میں موصول شکایات پر کی گئیں۔غیر قانونی چینلز دکھانے پر میسرز چودھری میڈیا اینڈ کیبل نیٹ ورک، میسرز چیلنجر ڈیٹا اور میسرز فارچون مارکیٹنگ کے آلات تحویل میں لیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں