59

این سی او سی کا اہم اجلاس،پرائمری کلاسز کے آغاز سے متعلق فیصلہ آج ہو گا

اسلام آباد: (الشامی نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں پرائمری کلاسز کے آغاز سے متعلق فیصلہ ہو گا۔
پرائمری کلاسز کا آغاز کل سے ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا۔اسی سلسلہ میں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، معاون خصوصی ہیلتھ شریک ہوں گے۔اجلاس میں صوبائی حکومتوں کے نمائندے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔اجلاس میں وزارت صحت کے حکام کورونا کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے اور اجلاس میں تعلیمی اداروں میں رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کا جائزہ بھی لیا جائے گا جبکہ صوبائی حکام بھی اپنے اعدادوشمار سے اجلاس کو آگاہ کریں گے جس کےبعد این سی او سی تیسرے مرحلے سے متعلق مشاورت کے بعد پرائمری کلاسز کے آغاز سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دو مراحل میں تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دی جا چکی ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں