52

الیکشن کمیشن کا اعتراض مسترد، حکومت کا اگلے انتخابات میں آر ٹی ایس جاری رکھنے کا فیصلہ

 اسلام آباد (الشامی نیوز) وفاقی حکومت نے2023ء کے انتخابات میں بھی آر ٹی ایس جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن کا اعتراض مسترد کردیا گیا، آرٹی ایس کے ساتھ انتخابی اصلاحاتی مسودے کی منظوری دے دی گئی۔ چیف الیکشن کمشنر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چیئرمیں نادرا نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں آر ٹی ایس کی ناکامی پر قانونی شقوں کو زیر بحث لایا گیا۔ حکومت نے2023ء کے انتخابات میں بھی آر ٹی ایس استعمال ترک نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تجویز پیش کی تھی کہ فول پروف تجربے کیلئے عام انتخابات میں آر ٹی ایس سسٹم استعمال نہ کیا جائے۔ لیکن حکومت نے الیکشن کمیشن کی تجاویز کو مسترد کردیا ہے اور آئندہ انتخابات میں بھی آر ٹی ایس استعمال ترک نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آرٹی ایس ایسا سسٹم ہے جس کو اپوزیشن جماعتیں اپنی شکست کا باعث سمجھتی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ آرٹی ایس سسٹم کی آخری وقت میں خرابی کے باعث اپوزیشن کے جماعتوں کے امیدواروں کو ہرایا گیا ہے،جبکہ پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 بھی نہیں دیا گیا۔ مزید برآں الیکشن کمیشن نے 2018کے الیکشن میں آر ٹی ایس کی ناکامی پر انکوائری کا فیصلہ بھی کر لیا ۔ چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات کے دوران آر ٹی ایس کی ناکامی پر انکوائری کا

حکم دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں