132

اعلیٰ افسروں کی تقرری اور تبادلے، فاروق چیمہ ایم پی تھری میں آ ئی ٹی ڈویژن میں بھرتی

اسلام آ باد (الشامی نیوز) وفاقی حکومت نے کئی اعلیٰ افسروں کی تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ فاروق احمد چیمہ کو ایم پی تھری اسکیل میں کنٹر یکٹ پر دو سال کیلئے ا نفار میشن ٹیکنا لوجی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن میں بھرتی کیا گیاہے۔ملٹر ی اکا ئونٹنٹ جنرل راولپنڈی کے گریڈ 17 کے افسر محمد قاسم کو تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آ ف مینجمنٹ کوئٹہ میں تعینات کیا گیا۔ محکمہ صحت سندھ کی گریڈ 18 کی ریڈیا لوجسٹ ڈاکٹر سمیر اکو ڈیپوٹیشن پر تین سال کیلئے نرم اسلام آ باد میں تعینات کیا گیا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات پا کستان آ ڈٹ اینڈ اکا ئونٹس سروس کے گریڈ 18 کے افسر شاہد عنایت ملک کے ڈیپوٹیشن میں یکم جولائی 2021تک توسیع کی گئی ہے۔ان لینڈ ر یو نیو سروس کے گریڈ 18کے افسر محمد عرفان حیدر کو ڈیپوٹیشن پر پنجاب ریو نیو اتھارٹی میں تعینات کیا گیا ہے۔اجمل انور اعوان کو انفا ر میشن ٹیکنا لوجی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن میں ایم پی اسکیل ٹو میں ڈائریکٹر جنرل انٹرل کو آ ر ڈی نیشن تعینات کیا گیا ہے۔انکی تقرری دو سا ل کیلئے کی گئی ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تقرریوں او ر تبادلوں کا نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں