55

، جلسوں میں جانے سے لوگوں کی زندگی کو خطرہ ہے، کورونا دوبارہ پھیل رہا ہے ،پہلے سے زیادہ احتیاط برتی جائے۔ عمران خان

اسلام آباد (الشامی نیوز)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،  اجلاس میں کورونا. 13 دسمبرکا جلسہ ، فرانس سے تعلقات سمیت مختلف قومی امور پر غور کیا گیا۔ فرانس کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر عدالتی پٹیشن پر کابینہ اجلاس میں بات چیت کی گئی ۔کابینہ نے او آئی سی میں اسلامو فوبیا پر قرار داد کی منظوری کو پاکستان کی کامیابی قرار دیدیا،کابینہ کے ارکان کا کہنا تھا کہ او آئی سی میں مسئلہ کشمیر اور اسلامو فوبیا پر قرارداد وزیراعظم عمران خان کی کامیاب خارجہ پالیسی کا مظہر ہے،وزیراعظم عمران خان نے توقع سے زیادہ امت مسلمہ کی ترجمانی کی ، وزیر اعظم دنیا کے ہر فورم پر مقدس ہستیوں کے احترام پر زور دیا ہے۔کورونا سے متعلق کابینہ اجلاس میں طویل بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے لوگوں کو احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی دی جائے ، جلسوں میں جانے سے لوگوں کی زندگی کو خطرہ ہے، کورونا دوبارہ پھیل رہا ہے ،پہلے سے زیادہ احتیاط برتی جائے۔ وزیر اعظم نے تمام اسپتالوں میں آکسیجن کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دیدی ہے،اسپتالوں میں پہلے سے بھی بہتر انتظامات کئے جائیں ، وزیر اعظم کی اسد عمر کو بھی دوبارہ روزانہ بریفنگ دینے کی ہدایت۔

کابینہ نے انسداد منشیات سے متعلق خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی ، کمیٹی میں اعظم سواتی،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا،کور کمانڈر خیبر پختونخوا اور فیصل سلطان شامل ہیں، کمیٹی ڈریپ کے ساتھ ملکر کام کرے گی،وزیر اعظم نے انسداد منشیات کے حوالے سے اقدامات پر بھی بات کی ،وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  ملک میں 68 لاکھ لوگ منشیات استعمال کرتے ہیں ، جوقابل تشویش ہے۔معاون خصوصی زلفی بخاری کا بریفنگ میں کہنا تھا کہ  پاکستان کا مستقبل سیاحتی ترقی سے جڑا ہے ، پی ٹی ڈی سی میں اعلیٰ تربیت یافتہ لوگوں کی ضرورت ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں