65

کویتی ویزا رکھنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

audio

کویتی ویزا رکھنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

کویت سٹی: (الشامی نیوز آن لائن نیوز ) کویتی ویزا رکھنے والے ان ممالک کے افراد جو کرونا کے باعث کویت میں داخل نہیں ہوسکتے جِن پر حکومت نے فضائی پابندی عائد کررکھی ہے اُن کے لیے اب خوشخبری ہے۔الشامی نیوز آن لائن نیوز

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویت حکومت آئندہ دو ہفتوں میں ممنوعہ ممالک کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرسکتی ہے، امکانات ظاہر کیے گئے ہیں ان پر سے فضائی پابندیاں ہٹالی جائیں گی اور ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

کویت نے 34 ممالک کے شہریوں کو کویت داخلے پر پابندی عائد کررکھی ہے جبکہ کرونا کے پیش نظر دیگر ممالک سے آنے والے غیرملکیوں پر بھی سختی کی جارہی ہے اور ایس او پیز پر زور دیا جارہا ہے۔

پابندی کے شکار ممالک کے شہریوں کو ملک میں داخلے کی اجازت آئندہ دو ہفتوں یا انتخابات کے بعد دی جاسکتی ہے۔ اگر ایسا ممکن ہوا و تمام افراد کو قرنطینہ اور صحت کے اصولوں پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

اس حوالے سے کویتی محکمہ صحت کو تجاویز پیش کی گئی ہیں جن پر غور کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں