64

کورونا میں مبتلا ٹرمپ اسپتال سے باہر نکل آئے

واشنگٹن (الشامی نیوز آن لائن نیوز) کورونا بیماری میں مبتلا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسپتال سے باہر نکل آئے۔ ماسک پہنے ٹرمپ نے حامیوں کو دیکھ گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ہاتھ ہلایا، ٹرمپ کچھ دیر بعد واپس اسپتال میں چلے گئے۔

گاڑی میں بیٹھ کر حامیوں کے پاس جانے سے پہلے ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنی وڈیو بھی جاری کی۔

اسپتال سے جاری وڈیو بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کورونا سے متعلق بہت کچھ سیکھا ہے، جس طرح اسکول میں سیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ والٹرریڈ اسپتال کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی جانب سے بہتر خیال رکھنے پر شکر گزار ہیں۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی میڈیکل ٹیم نے امریکی صدر کی طبیعت سے متعلق بریفنگ میں بتایا تھا کہ صدر ٹرمپ کی طبیعت میں مسلسل بہتری آرہی ہے، ٹرمپ کو جمعہ کی صبح سے اب تک بخار نہیں ہوا۔ جگر اور گردے بالکل ٹھیک کام کر رہے ہیں، ٹرمپ پیر کی صبح تک اسپتال سے واپس آسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں