60

کملہ ہیرس امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر منتخب

ڈونلڈ ٹرمپ کے دورمیں ریکارڈ نوکریوں کا خاتمہ ہوا، کاملا ہیرئس

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹ پارٹی کی سینیٹر کملہ ہیرس پہلی سیاہ فام خاتون نائب صدر منتخب ہو گئی ہیں۔

55 سالہ کملہ ہیرس ریاست کیلی فورنیا کی سابق اٹارنی جنرل بھی رہ چکی ہیں، ان کے والدین کا تعلق بھارت اور جمیکا سے تھا جس کی وجہ سے وہ پہلی غیر سفید امریکی نائب صد بھی  ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق  امریکہ کی تاریخ میں اب تک صرف دو خواتین کو نائب صدر کے امیدوار کے طور پر چنا گیا ہے۔ رپبلکن جماعت کی جانب سے سارہ پالن کو سنہ 2008 میں چنا گیا تھا اور جیرالڈین فیریرو کو ڈیموکریٹس کی جانب سے سنہ 1984 میں تاہم دونوں کی وائٹ ہاؤس تک رسائی ممکن نہیں ہو سکی تھی۔

کمالہ ہیرس ریاست کیلی فورنیا کے شہر اوکلینڈ میں پیدا ہوئیں۔ ان کی والدہ انڈیا میں جبکہ ان کے والد جمیکا میں پیدا ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں