64

ڈیڑھ لاکھ کرونا ویکسین، نیوزی لینڈ کا بڑا اقدام سامنے آگیا

ولنگٹن:(الشامی نیوز /آن لائن نیوز ) نیوزی لینڈ نے ادویہ ساز کمپنیوں سے ڈیڑھ لاکھ کروناویکسین کی خوراکیں خریدنے کا معاہدہ طے کرلیا، ویکسین ممکنہ طور پر اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں فراہم کی جائیں گی۔

غیرملکی خبرررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ حکومت نے ادویہ ساز امریکی کمپنی ‘پیفزر’ اور جرمن کمپنی ‘بائیوٹیک’ سے ویکسین خریدنے کا معاہدہ طے کیا ہے جس کے تحت 1.5 ملین کروناویکسین فراہم کی جائے گی، ویکسین حتمی تیاری کے بعد اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں ملے گی۔

علاوہ ازیں نیوزی لینڈ دیگر کمپنیوں سے بھی ویکسین کے حصول کا معاہدہ طے کررہا ہے جس کا اعلان جلد کردیا جائے گا، ولنگٹن حکومت نے تقریباً 5 ملین ویکسین حاصل کرنا کا مشن بنایا ہوا ہے۔

دنیا کروناویکسین کے حصول کے قریب پہنچ گئی

اس حوالے سے اگلے ماہ اعلانات ممکن ہیں۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں پیفرز اور بائیوٹیک کمپنی کو کروناویکسین کی تیاری میں نمایاں حیثیت حاصل ہے، اب تک ویکسین کے تجربات میں بھی کامیابیاں سامنے آرہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں