57

ٹرمپ نے ووٹ کس کو دیا؟ صدر کا دلچسپ جواب

امریکہ : (الشامی نیوز /آن لائن نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔

امریکا میں3 نومبر کو ہونے والےصدارتی انتخاب کا ابتدائی مرحلہ جاری ہے اور امریکی صدر ٹرمپ نے آبائی ریاست فلوریڈا میں ووٹ کاسٹ کر لیا ہے۔

ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد جب صحافی نے ان سے پوچھا کہ کس کو ووٹ دیا تو ٹرمپ نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ٹرمپ نامی صدارتی امیدوار کو ووٹ دیا ہے۔

In debate countdown, Trump holds rally, Biden does prep | Politics &  Elections | goskagit.com

صدارتی انتخاب میں ڈونلڈٹرمپ کا مقابلہ ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن سے ہو رہا ہے۔ صدارتی انتخاب میں اب تک 5.5کروڑ ووٹر قبل ازوقت ووٹنگ میں حصہ لےچکےہیں۔

صدرٹرمپ آج 3اہم امریکی ریاستوں میں انتخابی ریلیوں سےخطاب کریں گے۔ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد امریکی صدر نارتھ کیرولینا روانہ ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں