41

نیوز ی لینڈ، مساجد پر حملہ کر نیوالے ملزم کیخلاف مقدمے کی حتمی سماعت آج شروع ہوگی

نیوزی لینڈ :: (الشامی آن لائن نیوز ) چرچ (این این آئی) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملہ کر نے والے ملزم برنٹن ٹیرنٹ کیخلاف مقدمے کی حتمی سماعت (آج)پیر کو کرائسٹ چرچ کی عدالت میں شروع ہوگی ، کیس کی سماعت جج کیمرون مینڈر کرینگے ، جمعرات کو مقدمے اختتام پر ملزم برنٹن ٹیرنٹ کو سزا سنائی جائیگی جبکہ ملزم کو سخت سکیورٹی میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے کرائسٹ چرچ پہنچا دیا گیا ہے ،سماعت سے ایک روز قبل ہی مسجد النور اور لنوڈ مسجد سمیت کرائسٹ چرچ او نیوزی لینڈ کے تمام بڑی شہروں اور اہم مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر کے پولیس کے دستے تعینات کر دیئے گئے ، نیوزی لینڈ پولیس نے جمعہ سے ہی مسجد النور اور لنوڈ مسجد کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے ۔سماعت کے دور ان شہداء کے لواحقین اور زخمی ہونے والے افراد بھی موجود ہونگے ،توقع ہے کہ سماعت جمعرات تک مکمل ہو جائیگی اور عدالت اسی روز ملزم کو سزا سنائیگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں