61

نئی دہلی میں سردی کا 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

نئی دہلی: (الشامی نیوز/آن لائن نیوز) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سردی کا 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، نئے سال کے پہلے دن شہر دبیز دھند میں ڈوبا رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں سردی کا 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، نئی دہلی میں درجہ حرارت 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

نئے سال کے پہلے دن دہلی سخت سردی اور دھند میں ملفوف رہا۔

بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا درجہ حرارت ریکارڈ کرنے والی صفدر جنگ آبزرویٹری کے مطابق نئی دہلی میں ایسی شدید سردی 8 جنوری 2008 کو ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس وقت شہر کا درجہ حرارت 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا، اب یکم جنوری 2021 کی سردی نے اس ریکارڈ کو بھی توڑ دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کے باعث سورج نکلنے سے قبل تک شہر میں حد نگاہ صفر تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 6 جنوری تک شدید سردی کی لہر جاری رہے گی تاہم کل سے درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوجائے گا اور 4 اور 5 جنوری کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں