64

مکہ مکرمہ میں آج سے عمرے کے تیسرے مرحلے کا آغاز ھوگیا

مکہ مکرمہ میں آج سے عمرے کے تیسرے مرحلے کا آغاز

ریاض : (الشامی نیوز) مکہ مکرمہ میں آج سے عمرے کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا۔ جس کے بعد مختلف ممالک سے عمرہ زائرین کی مکہ مکرمہ آمد شروع ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق  مکہ مکرمہ میں عمرہ بحالی کے تیسرے مرحلے کے آغاز پر بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی پہلی پرواز آج (اتوار) کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گی تھی ۔ اس مرحلے میں  روزانہ 20 ہزار عمرہ زائرین اور 60 ہزار افراد احتیاطی تدابیر کے ساتھ  نماز باجماعت اور زیارت کرسکیں گے۔ زائرین کو خصوصی بسوں میں مسجدالحرام اور مسجدنبویﷺ لے جایا جائے گا۔سعودی حکام کے مطابق غیرملکی زائرین سعودیہ میں10 دن تک رہ سکیں گے جس میں 3دن آئسولیشن کے شامل ہیں جبکہ18 سے50سال تک کی عمر کے افراد بیرون ممالک سے عمرہ ادائیگی کے لئے آسکتے ہیں۔قوانین کے مطابق بیرون ممالک سے آنے والے زائرین کے پاس پی سی آر میڈیکل ٹیسٹ سرٹیفکیٹ کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے جس سے واضح ہوسکے کہ انہیں کورونا وائرس نہیں۔ اس مرحلے میں  سعودی شہریوں اور مملکت کے اندر اور باہر سے غیرملکیوں کو عمرہ، زیارت اور نمازوں کی اجازت دی گئی ہے ۔ غیرملکی عمرہ زائرین پہلے 3 دن آئسولیشن میں رہیں گے۔ یہ سلسلہ عالمگیر وبا کے خاتمے یا اس کا خطرہ ختم ہوجانے کے رسمی اعلان تک جاری رہے گا ۔وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے سفر کو محفوظ بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادے کا اہتمام کیا ہے۔ اعتمرنا ایپ جاری کی ہے تاکہ عمرہ زائرین اور نمازی مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں منظم طریقے سے عبادت کرسکیں۔ وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ مملکت آمد سے لے کر روانگی تک حفاظتی تدابیر کی مکمل پابندی کریں۔ اپنی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مقرر موثر تدابیر پر عمل کریں۔ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور خود کو وائرس کی گرفت میں جانے سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔ سینیٹائزنگ کا اہتمام کریں۔واضح رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے مارچ میں عمرے پر پابندی عائد کی گئی تھی اور تقریبا 8 ماہ کی پابندی کے بعد محدود پیمانے پر بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد شروع ہورہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں