53

معتمد خاص کورونا وائرس میں مبتلا، ٹرمپ اور اہلیہ نے قرنطینہ کرلیا

واشنگٹن ( الشامی نیوز آن لائن نیوز) صدر ٹرمپ کی معتمد خاص ہوپ ہکس کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد امریکی صدر نے بھی کورونا ٹیسٹ کروا لیاٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی معتمد خاص نے حال ہی میں متعدد بار صدر ٹرمپ کے ساتھ سفر کیا تھا، وہ کلیو لینڈ مباحثے سمیت کئی مواقع پر ٹرمپ کے ساتھ سفر کرچکی ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ معتمد خاص میں کورونا کی تشخیص کے بعد صدر ٹرمپ نے بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروالیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ میں بھی کورونا ٹیسٹ کرایا ہے، اب رپورٹ کا انتظار ہے،نہیں معلوم مجھے کورونا ہے یا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں