45

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی طلاق کی وجہ سامنے آگئی

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی طلاق کی وجہ سامنے آگئی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی طلاق کی وجہ سامنے آگئی

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اپنی کمپنی کی خاتون ملازم کیساتھ جنسی تعلقات میں تھے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق  مائیکرو سافٹ کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ کمپنی کو 2019 میں الرٹ کیا گیا تھا کہ “بل گیٹس نے سال 2000 میں کمپنی کی ملازم کے ساتھ گہرے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی تھی۔ بورڈ کی ایک کمیٹی نے اس تشویش کا جائزہ لیا ، جس کی مکمل تحقیقات کرانے کے لئے قانون کا مکمل سہارا لیا گیا ۔71

جرنل  اخبار کے مطابق  ملازمہ  ایک انجینئر  تھی جس  نے ایک خط میں دعوی کیا ہے کہ ” گیٹس کے ساتھ کئی سالوں سے جنسی تعلقات رہا۔”

ان الزامات کی تحقیقات کے باعث بل گیٹس نے بورڈ آف ڈائریکٹر کی حیثیت سے استعفیٰ دیا کیونکہ بورڈ ارکان نے 2020 میں فیصلہ کیا کہ بل گیٹس کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔

ترجمان کے مطابق گیٹس نے مائیکرو سافٹ کو اپنی مخیر تنظیم ، بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن پر زیادہ توجہ دینے کے لئے چھوڑ دیا۔

واضح رہےکہ گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا نے دو دہائی قبل عالمی غربت اور بیماری سے لڑنے کے لئے اپنی فاؤنڈیشن کی مشترکہ بنیاد رکھی تھی اور حال ہی میں دونوں نےشادی کے 27 سال بعد 3 مئی کو اپنی طلاق کا اعلان کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں