110

قوت مدافعت کا جائزہ لینے کیلئے رضاکاروں کو دوبارہ کوویڈ19 سے متاثر کیا جائیگا فی رضا کار 5 ہزار پونڈ رقم قیمت ادا کی جائے گی

لندن ( پی اے ) برطانیہ میں ایک نئی سٹڈی میںصحتمند ، نوجوان رضاکاروں کو جوکہ پہلے ہی کوویڈ ۔19 سے متاثرہو چکے تھے ، انہیں دانستہ طور پر دوسری بار وائرس سے متاثرکیا جائے گا تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ قوت مدافعت کا نظام کیسا رد عمل ظاہر کرتا ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین نے ’’انسانی چیلنج‘‘ کے عنوان کے تحت اس آزمائش کا آغاز کیا ہےجس کے نتیجے میں یہ معلوم ہوسکے گاکہ جب کوویڈ۔ 19 انفیکشن سے صحت یاب ہونے والا کوئی شخص اگر اس وائرس سے دوبارہ متاثر ہوجائے تو کیا ہوگا۔تحقیقی ماہرین کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ قدرتی انفیکشن کے بعد دوبارہ انفیکشن کے لئے وائرس کس طاقت کا ہوتا ہے جبکہ انفیکشن کے خلاف مدافعتی نظام کس طرح ردعمل دے گا ، اور اس بیماری کے خلاف حفاظتی استثنیٰ کس طرح پیدا کیا جاسکتا ہے۔ ویلکم ٹرسٹ کی مالی اعانت سے ہونے والی سٹڈی کیلئے توقع ہے کہ اس مہینے میں اخلاقی منظوری ملنے کے بعد اس میں 18-30 سال کی عمر کے ایسے افراد کو بھرتی کیا جائے گا جو اس سے قبل کوویڈ۔ 19 سے قدرتی طور پر متاثر ہوچکے ہیں۔ محفوظ اور کنٹرول ماحول میں ان کو دوبارہ وائرس سے متاثر کیا جائے گا جبکہ محققین کی ایک ٹیم ان کیصحت کی نگرانی کرے گی۔’’ہیومن چیلنج‘‘ سٹڈیز نے قبل ازیںملیریا ، ٹی بی ، ٹائیفائیڈ ، ہیضہ اور فلو جیسی بیماریوں کے علاج کی ترقی کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اسی طرح کی ایک سٹڈی برطانیہ میں بھی جاری ہے جہاں رضاکاروں کو ویکسین اور علاج معالجے کی جانچ کے لئے کورونا وائرس سے متاثر کیا جا رہا ہے۔یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے شعبہ پیڈیاٹریکس پر ویکسینولوجی کے پروفیسر اور اس تحقیق کی مرکزی تحقیق کار ہیلن میک شین نے کہا کہ چیلنج اسٹڈیز سےہمیں ایسی چیزوں کے بارے میں پتہ چلتا ہےجو قدرتی انفیکشن کے برعکس ، سختی سے کنٹرول کے تحت ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم ان شرکاء کو دوبارہ انفیکشن میں مبتلاکریں گے تو ہم اچھی طرح جان لیں گے کہ ان کے مدافعتی نظام نے پہلے کوویڈ انفیکشن پر کس طرح کا رد عمل ظاہر کیا تھا اور جب دوسرا انفیکشن ہوا تو ان میں وائرس کی کتنی قوت موجود تھی ہے۔یہ مشاہداتی سٹڈی لانسیٹ میں شائع ہوئیہے جس میں امریکی میرین کور کے ممبران شامل تھے جن میں سے بیشتر کی عمریں زیادہ تر 18 سے 20 سال کے لگ بھگ تھیں۔ سٹڈی میں بتایا گیا کہ مئی اور نومبر 2020 کے درمیان شرکا جو قبل ازیںکورونا وائرس سے متاثر ہو چکے تھے ، ان میں سے 10 فیصد دوبارہ انفیکشن کا شکار ہوگئے۔سٹڈی کا دورانیہ 12 ماہ ہوگا ، جس میں ہسپتال سے فارغ کئےجانے کے بعد آٹھ فالو اپ ملاقاتیں ہوں گی۔پروفیسر میک شین نے کہا کہ حصہ لینے والوں کو ان کی کاوشوں کی ادائیگی کی جائے گی ، جو ہررضاکار کے لئے 5000 پونڈزسے کچھ کم ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں