55

فرانس میں گرجا گھر کے باہر فائرنگ، پادری شدید زخمی

پیرس: فرانس میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک گرجا گھر کے باہر فائرنگ کرکے پادری کو زخمی کردیا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق فرانس کے شہر لیون میں نامعلوم حملہ آور نے چرچ کے باہر فائرنگ کرکے ایک پادری کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

فرانسیسی حکام کے مطابق پادری کو دو گولیاں ماری گئیں جب وہ چرچ کو بند کررہا تھا۔ حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا ہے جبکہ پادری کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں