58

علی بابا کے بانی جیک ما پراسرار طور پرمنظرسے غائب

بیجنگ : چین کے ارب پتی سرمایہ کار اور علی بابا کے بانی جیک ما پراسرار طور پرمنظرسے غائب ہوگئے، جیک ما نےنومبر میں بزنس آئیڈیاز سے متعلق شو کی آخری قسط میںبطور جج شریک ہونا تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیک ما کو آخری بار اکتیس اکتوبر کوبراہ راست پروگرام میں دیکھا گیا۔جیک مانے گزشتہ سال اکتوبر میں ایک فنانشل ٹیکنالوجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومتی ریگولیٹرز اور ریاستی بینکوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومت پر تنقید کرنے کے بعد سے ہی جیک ما منظرِ عام سے غائب ہیں۔رپورٹ کے مطابق جیک ما چین کے صدر شی جن پن پر تنقید کے بعد سے اپنے ہی رئیلٹی ٹی وی شو میں بھی نظر نہیں آئے۔انہوں نے نےنومبر میں بزنس آئیڈیاز سے متعلق شو کی آخری قسط میںبھی بطور جج شریک ہونا تھا، تاہم شو کی آخری قسط میں ان کی جگہ علی بابا کے ایک اور اعلیٰ افسر کو بٹھایا گیا اور ویب سائٹ سے جیک ما کی تصویر بھی ہٹا دی گئی۔خیال رہے کہ 58 ارب ڈالر مالیت کے کاروبار کے مالک جیک ما ایشیا کی ارب پتی شخصیات میں جانا مانا چہرہ ہیں۔دوسری جانب منظر سے غائب ہونے کے بعد جیک ما چین کی امیر ترین شخصیات میں پہلے سے تیسرے درجے پر چلے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں