60

عراق:امریکی و اتحادی افواج کا تاجی ملٹری بیس سے انخلا شروع ھوگیا

Doki literature

بغداد (انٹر نیشنل نیوز ایجنسی) امریکی اور اتحادی افواج کا عراق کے تاجی ملٹری بیس سے انخلا ہوگیا ۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی اتحادی افواج نے انخلا کےبعد تاجی ملٹری بیس عراقی فورسز کے حوالے کردیا ہے ۔

تاجی ملٹری بیس پر امریکی اتحادی افواج کے 2ہزار اہلکار موجود تھے،جس کا اب عراقی فورسز نے کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دارلحکومت بغداد کے شمال میں 20 کلو میٹر کی دوری پر واقع تاجی ملٹری بیس پر ایران کی جانب سے کئی بار راکٹ حملے ہوچکے ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق امریکی اتحادی افواج رواں برس کےد وران عراق کے 8 فوجی اڈوں کو خالی کرچکی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق عراق میں امریکا کے 5ہزار اور اتحادی افواج کے 2ہزار500 فوجی تعینات ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں