58

عالمی دہشتگردی میں بھارت پہلے نمبر پر آ گیا

نیویارک: (الشامی نیوز /آن لائن نیوز ) عالمی دہشتگردی میں بھارت پہلے نمبر پر آ گیا، امریکی جریدے فارن پالیسی نے بھارت کا دہشت گرد چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔
امریکی جریدے فارن پالیسی نے دہشت گردی کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی انتہا پسند پالیسی تباہ کن خطرہ ہے،اگر اسکا نوٹس نہ لیا گیا تو دور رس اثرات ہوں گے۔ جریدے نے بھارت اور داعش کے آپس میں روابط کا پردہ چاک کر دیا ہے۔امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک میں دہشتگرد حملوں اور نئی لہر میں بھارتی سرپرستی نیا موڑ لے رہی ہے، اور اگست میں داعش کے جلال آباد جیل پر حملے نے اس اُبھرتے ہوئے خطرے کو بڑھاوا دیا۔فارن پالیسی کے مطابق داعش اور بھارتی گٹھ جوڑ نے 2019 میں سری لنکا میں ایسٹر پر بم دھماکے کیے، اس گٹھ جوڑ نے 2017 میں ترکی میں کلب پر حملہ، نیویارک اور اسٹاک ہوم میں حملے کیے، ان حملوں کی منصوبہ بندی میں بھارتی ہاتھ انتہائی پریشان کن ہے۔فارن پالیسی میگزین نے بھارت کو انتہا پسند نظریات کے فروغ کی جڑ اور بُنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کا دہشت گردی میں ملوث ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے، بھارت کے دہشت گرد گروپوں کی سر پرستی کے واضح ثبوت موجود ہیں۔امریکی جریدے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کشمیر میں بھی بھارت میں موجود انہی عناصر نے کِردار ادا کیا اور بھارت کے پاکستان و افغانستان میں موجود نیٹ ورکس سے روابط کے واضح ثبوت ہیں۔جریدے نے یہ انکشاف بھی کیا کہ پہلے بھارت صرف خطے میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہا، اب یہ بڑھ رہا ہے، اسے روکا نہ گیا تو یہ علاقائی اور بین الاقوامی امن کے لیے انتہائی خطرناک ہو گا۔واضح رہے کہ پاک فوج کے ترجمان اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار پہلے ہی بھارت کے اس گھناؤنے چہرے سے خبردار کر چکے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں