51

شقی القلب ماں نے نومولود بچی کو بھوکا الماری میں بند کردیا

روس (الشامی نیوز /آن لائن نیوز ) میں ایک ظالم ماں نے اپنی نومولود بچی سے چھٹکارے کے لیے اسے الماری میں بند کردیا، تاہم ایک مہمان نے بچی کو دیکھ لیا جس کے بعد پولیس کو اطلاع دے دی گئی۔

یہ اندوہناک واقعہ روس میں پیش آیا جہاں یولیا نامی خاتون، ایک ناکام تعلق کے نتیجے میں بچی کی ماں بنی تھی، اس کے پہلے سے 2 بچے اور تھے اور تیسری بچی کی پیدائش کو اس نے خفیہ رکھا تھا۔

یولیا اس بچی سے چھٹکارا چاہتی تھی لیکن اسے مار ڈالنے کی ہمت نہیں رکھتی تھی، چنانچہ اس نے نومولود بچی کو گھر کی ایک الماری میں بند کر رکھا تھا۔

بچی کی پیدائش رواں برس اپریل میں ہوئی تھی، شقی القلب ماں کا خیال تھا کہ اس طرح بچی بھوک سے مرجائے گی۔https://46003d385a2900a66ebdc083417bff31.safeframe.googlesyndication.com/safeframe/1-0-37/html/container.html

اس کا 13 سالہ بیٹا اس دوران ماں سے چھپ کر ننھی بہن کو پانی اور دیگر اشیا کھلاتا رہا تاہم وہ بچی کے لیے غیر محفوظ اور ناکافی تھا۔

ایک دن بچے کی سالگرہ کے موقع پر جب گھر مہمانوں سے بھرا ہوا تھا، پارٹی میں موجود ایک مہمان خاتون کو رونے کی ہلکی سی آواز سنائی دی، خاتون نے یولیا سے دریافت کیا تو اس نے بتایا کہ یہ ایک گڑیا ہے جو خودبخود بج اٹھتی ہے۔

تاہم مہمان خاتون بہانے سے اس کمرے کی طرف گئیں جہاں سے انہیں رونے کی آواز سنائی دی تھی، یولیا کے مطابق وہ کمرا بطور اسٹور روم استعمال ہوتا تھا۔

مہمان خاتون کمرے میں داخل ہوئیں اور وہاں موجود الماری کھولی تو چادر کے نیچے انہیں بچی دکھائی دی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دے دی۔

پولیس نے یولیا کے فلیٹ پر پہنچ کر بچی کو بازیاب کیا تو وہ شدید غذائی قلت کا شکار تھی، بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب وہ انتہائی نگہداشت یونٹ میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔

پولیس کے مطابق یولیا کا بڑا بیٹا بچی کے لیے ہمدردی رکھتا تھا تاہم ماں نے اسے دھمکا رکھا تھا، پولیس نے یولیا کو گرفتار کرلیا ہے اور عدالتی کارروائی کے نتیجے میں اسے 7 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں