47

سفاک شخص نے خواب دیکھنے کے بعد دوست کو قتل کر دیا

مصر : (الشامی نیوز آن لائن نیوز ) مقدمے سے خوفزدہ شخص نے خواب دیکھنے کے بعد دوست کو قتل کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے خواب میں مقدمہ درج کروانے والے دوست کی حقیقت میں جان لے لی۔

غیرقانونی نوادرات کا کاروبار کرنے والے شخص نے دوران حراست پولیس کو بتایا کہ اس کے دوست نے مجھے دھمکیاں دیں کہ پولیس کو اس کے غیرقانونی دھندے سے متعلق سب کو کچھ بتا دے گا۔

ملزم کے بقول اس نے دوست کا منہ بند رکھنے کے 10 لاکھ مصری پاؤنڈ بھی دیے لیکن اس کے باوجود وہ دھمکیاں دیتا رہا۔

ملزم نے بتایا کہ اس نے خواب میں دیکھا کہ دوست نے پولیس کو جا کر میرے خلاف شکایت درج کروائی ہے اور کاروبار کا سارا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔

قاتل نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے دوست کو ذبح کرنے کے بعد لاش کو نالے میں پھینک دیا اور بعدازاں لواحقین کے ساتھ مل کر اس کی تلاش کرتا رہا، لاش ملنے کے بعد اس کے جنازے میں بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں