65

سعودی پولیس نے لڑکی کی جان بروقت کیسے بچائی ؟

دمام:(الشامی نیوز /آن لائن نیوز ) سعودی عرب میں پولیس کی جانب سے لڑکی کو بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر دمام میں پولیس نے لڑکی کو ہوٹل کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر اقدام خودکشی سے روک دیا۔

پولیس کی جانب سے لڑکو بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں سیکیورٹی اہلکار کو لڑکی سے بات چیت کر رہے ہیں اور اسے چھلانگ لگانے سے روکنے پر آمادہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری دفاع کی گاڑی ہوٹل کے نیچے پہنچی اور جب کریں سے سیکیورٹی اہلکار لڑکی کے قریب پہنچے تو وہ چھلانگ لگانے کے بجائے اپنے کمرے میں چلی گئی۔

لڑکی کو چھلانگ لگانے سے روکنے پر دمام سیکیورٹی اور شہری دفاع کے اہلکاروں کو سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں