70

سعودی وزارت خارجہ میں پہلی بارخاتون بطور ڈائریکٹرجنرل تعینات

ریاض : (آن لائن نیوز/الشامی نیوز) سعودی وزارت خارجہ نے احلام بنت عبدالرحمن یانکاسار کووزارت خارجہ میں پہلی خاتون ڈائریکٹرجنرل کے طور پر تعینات کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق وہ محکمہ ثقافتی اُمور کے شعبہ میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر فائز ہوں گی۔ احلام بنت عبدالرحمن لندن یورنیورسٹی سے انٹرنیشنل بزنس مینجمنٹ میں ماسٹر ز کی ڈگری رکھتی ہیں ۔ احلام بنت عبدالرحمن نے بطور سیکرٹری خارجہ برائے ثقافتی واقتصادی امورٹیم کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔ احلام یورپ، شمالی امریکا سمیت دیگر ممالک میں سفارتی مشن کا حصہ بھی رہ چکی ہیں اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72ویں اجلاس  میں سعودی عرب میں خواتین کے موضوع پر حکومتی پالیسی بھی بیان کرچکی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں