110

سعودی عرب نے وزٹ ویزا اور ٹورسٹ کے داخلے پر پابندی عائد کر دی

ریاض : کورونا وباء کی دوسری لہر نے ایک بار پھر فضائی آپریشن کو متاثر کر دیا ، سعودی عرب نے وزٹ ویزا اور ٹورسٹ کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے نیا حکم نامہ جاری کیا جس میں کورونا وبا کے پیش نظر سعودی عرب نے وزٹ ویزا اور ٹورسٹ کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نئے حکم نامہ کے مطابق سعودی عریبیہ میں صرف نیشنل افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی۔ نان نیشنل افراد کو  نا وزٹ ویزا دیا جائے گا اور نا ہی ٹورسٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے اپنی قومی ایئر لائن سمیت تمام غیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا۔دوسری جانب کرونا وبا کی دوسری لہر کے  باعث  یو اے ای حکومت نے لیبر ویزوں پر پابندی عائد کر دی۔یونائٹیڈ عرب امارات حکومت نے چھ مختلف اقسام کے لیبر ویزوں پر سفر کرنے سے روک دیا۔یو اے ای وزارت صحت و ماحولیات کی جانب سے سولایوی ایشن اتھارٹی سمیت تمام ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا۔نیا حکم نامہ نئی پالیسی آنے تک نافذالعمل رہے گا ۔یو اے ای میں داخلے کے لئے وزٹ ویزا پر مسافر کرونا ایس او پی کے مطابق سفر کر سکتے ہیں لیکن

لیبر ویزوں کے حامل افراد جو روزگار کے لئے دبئی آنا چاہتے ہیں وہ نئے حکم نامہ کے مطابق سفر نہیں کر سکیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں