60

سعودی عرب میں غیر ملکیوں پروازوں پر پابندی میں توسیع

ریاض: سعودی عرب میں غیر ملکی ایئر لائنز کی آمدورفت پر پابندی کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے توسیع کا نوٹم جاری کر دیا ہے جس کے مطابق غیر ملکی ایئر لائنز کی سعودیہ آمد ورفت پر پابندی 29 ستمبر تک برقرار رہے گی۔یاد رہے کہ دو ماہ قبل سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سمیت دیگرغیرملکیوں کے اقاموں میں توسیع کردی گئی تھی۔سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کے مطابق خروج و عودہ ویزے (ایگزٹ ری انٹری) پربیرون مملکت مقیم غیرملکیوں کے اقاموں میں توسیع کی گئی۔محکمہ پاسپورٹ کے مطابق توسیع ان تارکین وطن کے اقاموں میں کی گئی ہے جن کی معیاد ختم ہو گئی ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کے اقاموں میں تین ماہ کی توسیع مفت کی گئی ہے۔سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کے مطابق غیرملکیوں کے وزٹ ویزوں میں خود کار طریقے کے مطابق توسیع کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے۔TAGS:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں