47

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

ساؤتھمپٹن:(الشامی آن لائن نیوز ) میزبان ٹیم انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور میزبان ٹیم انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج سے ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں شروع ہوگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاک انگلینڈ سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ بھی بارش سے شدید متاثر ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، عابد علی، اسد شفیق، فواد عالم، امام الحق، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، انگلش ٹیم کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، انگلش ٹیم کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں