44

دہلی حکومت کا ہزاروں طلبہ کو اسمارٹ‌ فون کی خریداری کے لیے رقم دینے کا اعلان

نئی دہلی: بھارت کی ریاستی حکومت نے طالب علموں کو اسمارٹ فون کی خریداری کے لیے رقم دینے کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے 22 سرکاری ڈگری کالجز، دو جامعات اور چالیس تعلیمی اداروں کے 15 ہزار سے زائد طالب علموں کو اسمارٹ فون خریدنے کے لیے فی کس پانچ ہزار روپے رقم فراہم کی جائے گی۔

ریاستی وزیر تعلیم رتن لال ناتھ نے بتایا کہ ’بی جے پی نے انتخابی وعدے کو پورا کرنے کے لیے طالب علموں کو اسمارٹ فون خریدنے میں مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا‘۔

رتن لال ناتھ نے بتایا کہ یہ اسکیم گزشتہ سال شروع کی گئی تھی اور اب تک 7274 طلبہ کو اسمارٹ فون خریدنے کے لیے 3 کروڑ 67 لاکھ روپے کے فنڈز دیے جاچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے صورت حال کو دیکھتے ہوئے اسکیم کے بجٹ کو بڑھا کر  7 کروڑ پچاس لاکھ تک کردیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں