56

دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 11لاکھ سے زائد ہوگئی

نیویارک: (الشامی نیوز /آن لائن نیوز ) دنیا بھرمیں کوروناکےمریضوں کی تعداد3کروڑ94لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ کوروناوبا سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 11لاکھ سے زائد ہوگئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وبا کی دوسری لہر جاری ہے اور کورونا وائرس سے امریکا میں ایک روز میں 618سے زائدافراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد امریکا میں اموات کی مجموعی تعداد2لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ امریکا میں مریضوں کی تعداد82لاکھ سے زائد ہوگئی ہے، بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے اوربھارت میں24گھنٹوں میں کورونا کے63ہزارسے زائد نئے مریض سامنےآگئے جبکہ بھارت میں کورونا سے ایک روز میں 856سے زائد افراد جان سے گئے، بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہو گئی جبکہ بھارت میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد74لاکھ سے زائد ہوگئی۔خبرایجنسی نے مزید کہا کہ روس میں مریضوں کی تعداد13لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ روس میں اب تک 23ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوگئے،اٹلی میں مریضوں کی تعداد3لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ اٹلی میں اب تک کورونا سے 36ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں،اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 9لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ اسپین میں کورونا سے 33ہزارسے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے، فرانس میں کورونا مریضوں کی تعداد8لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ فرانس میں اب تک کورونا سے 33 ہزارسے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

حکام نے مزید کہا کہ برطانیہ میں کوروناسے6لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ برطانیہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 43ہزارسے زائد ہوگئی، ایران میں مریضوں کی تعداد 5لاکھ سے زائد ہو گئی جبکہ ایران میں اب تک 29ہزارسے زائد افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں،سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد3 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ سعودی عرب میں اب تک5ہزارسے زائدافراد جان کی بازی ہار گئے،ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد3 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ ترکی میں اب تک 9ہزارسے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔اس طرح دنیا بھرمیں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 کروڑ94لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ کوروناوبا سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 11لاکھ سے زائد ہوگئی تاہم کورونا سے دنیابھر میں 2 کروڑ 95لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں