61

دلخراش واقعہ، 3 سالہ کمسن بچے نے خود کو گولی مار لی

واشنگٹن: (الشامی نیوز /آن لائن نیوز )امریکا میں 3 سالہ ننھے بچے نے غیردانستہ طور پر خود کو گولی مار لی، ڈاکٹروں نے کمسن کی موت کی تصدیق کردی، افسوس ناک واقعے نے والدین کو شدید صدمے کا شکار کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دلخراش واقعہ امریکی ریاست اروگون میں پیش آیا، جمیز کینیتھ نامی بچے نے میز کی دراز سے پستول نکال کر غیردانستہ طور پر کنپٹی پر رکھی اور گولی چلا دی۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ جمعے رات 10 بجے کے قریب پیش آیا، والدین اور رشتے داروں نے فوری طور پر ایمرجنسی نمبر پر کال کی اور واقعے سے متعلق بتایا لیکن بدقسمتی سے بچہ ہلاک ہوچکا تھا۔

James Kenneth Lindquester

اسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نے بھی کمسن کی موت کی تصدیق کردی۔ پولیس نے حادثہ سمجھ کر اب تک کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا لیکن واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس طرح کے واقعات عمومی طور پر والدین کی غفلت کے نتیجے میں پیش آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں