62

خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم خاتون الجین الہذلول کو جرم ثابت ہونے پر 5سال 8 ماہ قید کی سزا ۔

سعودی عدالت نے حکومت کے خلاف ورغلانے اور غیرملکی ایجنڈے پرکام کرنے کے الزام میں خاتون کو قید کی سزا سنادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی دہشتگردی کی عدالت نے خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم خاتون الجین الہذلول کو جرم ثابت ہونے پر 5سال 8 ماہ قید کی سزا سنائی۔

عدالتی فیصلےمیں کہا گیا ہے کہ خاتون حکومت کے خلاف لوگوں کو ورغلانے اور غیرملکی ایجنڈےپرکام کرتی رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں