125

جنوبی سوڈان: کارگو طیارہ تباہ، 7 افراد ہلاک

اسلام آباد (الشامی آن لائن نیوز) جنوبی سوڈان میں کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 7 افراد ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

جنوبی سوڈان کے وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق کارگو طیارے میں پانچ مسافر اور عملے کے تین افراد سوار تھے۔

انھوں نے بتایا کہ حادثے میں 4 مسافر اور عملے کے تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عملے کے تینوں افراد کا تعلق روس جبکہ تمام مسافر مقامی تھے۔

وزیرٹرنسپورٹ کا کہنا تھا کہ حادثے میں زندہ بچ جانے والی خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں