140

جاپانی وزیراعظم مستعفی

WORLD  

ٹوکیو:(آن لائن نیوز/الشامی نیوز) جاپان کے وزیراعظم شنزوایبی مستعفی ہو گئے۔ انہوں نے صحت کی خرابی کے باعث عہدے سے استعفیٰ دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے وزیرِاعظم شنزوایبی کچھ روز قبل ہی طویل ترین دورانیے تک مسلسل وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہنے والے جاپانی وزیراعظم بن گئے تھے تاہم آج جاپان کے وزیراعظم شنزوایبی مستعفی ہو گئے ہیں اور  انہوں نے صحت کی خرابی کے باعث عہدے سے استعفیٰ دیا۔جس کے بعد جاپانی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی بھی دیکھی گئی ہے۔

یاد رہے کہ شنزوایبی 2006 سے 2007 تک ایک سال کے لیے جاپان کے وزیراعظم رہے جبکہ ایوان زیریں کے انتخاب میں کامیابی کے بعد دسمبر 2012 میں انہوں نے دوبارہ وزارتِ عظمٰی سنبھالی اور اپنی دوسری کابینہ تشکیل دی۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں