71

تنخواہ نہ بتانے پر داماد کو کمرے میں بند کر دیا

اوتاوا: (الشامی نیوز) کینیڈا میں اپنی تنخواہ نہ بتانے پر ساس اور سسر نے داماد کو کمرے میں بند کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے شہری 28 سالہ نوجوان نے نے انکشاف کیا کہ ساس، سسر نے تنخواہ پوچھی اور نہ بتانے پر انہوں نے موبائل فون چھین کر کمرے میں بند کر دیا تھا۔

نوجوان نے بتایا کہ میری منگیتر کے والد سونے کے کاریگر ہیں اور انہوں نے فون کر کے اپنے گھر بلایا تھا اور جب میں ان کے گھر پہنچا تو انہوں نے ملازمت سے متعلق پوچھ گچھ شروع کر دی۔

کینیڈین نوجوان نے کہا کہ میرے نئی ملازمت تھی اور ساس سسر تفصیلات جاننے پر بضد تھے۔ انہوں نے تنخواہ بتانے کا سوال کیا تو میں نے جواب دینے سے انکار دیا تھا.

نوجوان نے کہا کہ میں نے اپنی ساس سسر کو یقین دلایا کہ آپ کی بیٹی کا مستقبل محفوظ ہو گا اور اسے کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں اٹھانا پڑے گی۔ گھر کے تمام اخراجات میں پورے کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: کرائسٹ چرچ حملے پر بننے والی فلم تنقید کی زد میں

انہوں نے کہا کہ میرے سسر میں مجھے چابیاں اور موبائل فون رکھنے کا کہا اور جب وہ میرے جوابات سے مطمئن نہ ہو سکے تو میرا موبائل اور چابیاں لے کر کمرے سے باہر چلے گئے اور دروازہ بند کر دیا۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے سسر کی اس حرکت پر شدید غصہ آیا اور میں نے اپنے غصے کا اظہار بھی کیا جس کے بعد کمرے کا دروازہ کھولا گیا اور مجھے جانے کی اجازت دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں