47

بھارت میں ایک ہی دن میں کورونا کے مزید 76 ہزار مریض

بمبئی (الشامی نیوز/آن لائن نیوز) بھارت میں ایک ہی دن میں کورونا کے مزید 76 ہزار سے زائد مریض سامنے آ گئے، جس کے بعد مریضوں کی کل تعداد 33 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ مزید ایک ہزار 65 افراد جان سے گئے۔

دوسری جانب کورونا کے امریکا میں مزید 32 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ فرانس میں کورونا کی دوسری لہر کے باعث ایک ہی دن میں 6 ہزار سے زائد مریض سامنے آ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 45 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں