52

بھارتی پولیس نےاپنے ہی میڈیا کا بھانڈا پھوڑ دیا،ٹی آرپی ریکٹ سےپردہ فاش

ممبئی: (الشامی نیوز آن لائن نیوز ) بھارت کی اپنی پولیس نے ہی بھارتی میڈیا کا بھانڈا پھوڑدیا۔ممبئی پولیس نےٹی آرپی ریکٹ سےپردہ فاش کردیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان دشمنی اورپراپیگنڈےمیں سب سےآگےبھارتی ریپبلک ٹی وی پر سنگین الزامات منظر عام پر آئے ہیں جبکہ دو افراد کوگرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔خود کو بھارت کا نمبر ون چینل قرار دینے والے ریپبلک ٹی وی پر ٹی آر پی کی ہیرا پھیری کا الزام عائد کیا گیا ہے اوریپبلک ٹی وی کےصحافی ارنب گوسوامی ٹی آر پی فراڈ کے لئے کٹہرے میں آگئے۔ریپبلک ٹی وی اور اس کے مالک ارنب گوسوامی پر ممبئی پولیس کی کڑی نظر ہے اورممبئی پولیس کی اس معاملے پر ارنب گوسوامی سے پوچھ گچھ  بھی جاری ہے۔ممبئی پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے فرضی ٹی آر پی گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔پرم بیر سنگھ نے ریپبلک ٹی وی سمیت تین چینلوں کا نام ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریپبلک ٹی وی رشوت دے کر ٹی آر پی خریدتا ہے،کرائم برانچ کے کرمنل انٹلیجنس یونٹ نے دو ٹی وی چینلزکےمالکان کو گرفتار کیا ہے اور ان سے 28.5 لاکھ روپے ضبط کیے ہیں، گرفتار افراد9اکتوبر تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔دوسری جانب ممبئی پولیس نے دہلی میں وزارت اطلاعات و نشریات کو اس دھوکہ دہی سے آگاہ کردیا۔ ہے اورمؤقف اپنایا ہے کہ  ارنب گوسوامی کاجو صرف چینل کا مالک نہیں بلکہ صحافی ہے،گرفتاری کی کسی بھی کوشش کو روکنے کے لئے بطور میڈیا حقوق استعمال کرنےکاخدشہ ہے۔

ریپبلک میڈیا نیٹ ورک کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی نے ممبئی پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو جھوٹا قرار دیا ہے اورارنب گوسوامی نے اعلان کیا کہ ریپبلک ٹی وی ممبئی پولیس کمشنر کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرے گا۔ارنب نے واضح کیا کہ بی اے آر سی نے ایک بھی شکایت میں ریپبلک ٹی وی کا ذکر نہیں کیا،یہ الزامات اس لئے عائد کئےگئے ہیں کیونکہ ری پبلک میڈیا نیٹ ورک نے سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں پرم بیر سنگھ سے پوچھ گچھ کی تھی۔انہوں نے ممبئی پولیس کمشنر سے درخواست کی کہ وہ سرکاری طور پر معافی نامہ جاری کریں اور قانونی کارروائی کا سامنا کریں۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں