94

بھارت، اسپتال میں خوفناک آتشزدگی، 10 نومولود ہلاک

نئی دہلی: (الشامی نیوز) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے اسپتال میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 10نومولود ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے میٹرنٹی اسپتال میں آگ لگنے کا واقعہ ہفتے کی صبح پیش آیا جس کے نتیجے میں 10 نومولود جھلسنے اور دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق 7 بچوں کو بچالیا گیا ہے جبکہ حادثے میں ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں چند روز سے لے کر 3 ماہ تک ہیں۔

فائر بریگیڈ کے عملے آگ کو اسپتال کے دیگر حصوں میں پھیلنے سے روک دیا جبکہ اسپتال میں زیر علاج دوسرے مریضوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس اگست میں بھارتی شہر احمد آباد کے اسپتال میں آگ لگنے سے کورونا کے 8 مریض ہلاک ہوگئے تھے جبکہ نومبر میں راج کوٹ میں بھی آتشزدگی سے کورونا کے 5 مریض دم توڑ گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں